سونا 8 ہزار 340 روپے مہنگا ہوگیا

سونا 8 ہزار 340 روپے مہنگا ہوگیا
سونا 8 ہزار 340 روپے مہنگا ہوگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھا گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 54 ڈالر (8 ہزار 340 روپے) اضافے کے ساتھ 1578 ڈالر ہوگئی ہے۔ آج سونے کی قیمت مجموعی طور پر ساڑھے 3 فیصد سے زائد بڑھی ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تاریخی اضافے کے باعث پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے بڑھ گئی ہے جس کے باعث سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پیر کو ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 93 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2340 روپے کے اضافے کے بعد 80 ہزار 75 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بزنس


loading...