آسٹریلین بلے باز مارنس لابوشین نے 67 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلین بلے باز مارنس لابوشین نے 67 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
آسٹریلین بلے باز مارنس لابوشین نے 67 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین مارنس لابوشین نے رواں ہوم سیزن میں 199.57 کی اوسط سے رنز بناکر67 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارنس لابوشین نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 215 رنز بنائے جبکہ اس سے قبل گزشتہ 6 اننگزکے دوران انہوں نے2 مرتبہ 150 سے زائد، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں سکور کیں۔
اس طرح انہوں نے ہوم سیزن کی اب تک 7 اننگز میں 199.57 کی اوسط کیساتھ 837 رنز بناکر آسٹریلیا کے سابق عظیم بیٹسمین نیل ہاروے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے 53-1952ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں 834 رنز بنائے تھے۔

مزید :

کھیل -