قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں سرفراز احمد کہاں پہنچ گئے؟

قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں سرفراز احمد کہاں پہنچ گئے؟
قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں سرفراز احمد کہاں پہنچ گئے؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کیلئے منتخب قومی سکواڈ سے ملاقات کی اور تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی سکواڈ ایک مرتبہ پھر ایونٹ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020ءکی تیاریوں کیلئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا 9 روزہ تربیتی کیمپ یکم جنوری سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ہے جس کے بعد قومی انڈر 19 سکواڈ 10 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگا جہاں 17 جنوری سے میگا ایونٹ کے مقابلے شروع ہوں گے۔

پاکستان دو مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیت چکا ہے اور آخری مرتبہ 2006ءمیں سرفراز احمد کی قیادت میں ہی قومی انڈر 19 ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی، اس وقت پاکستان نے ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 38 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2020ءکیلئے منتخب کردہ قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور یہ سکواڈ ورلڈکپ جیتنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ گزشتہ سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہا جبکہ دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں کامیابی کے باعث نوجوان کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی اکثریت جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شامل تھی جس کے باعث انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے زیادہ وقت درکار نہیں ہوگا۔روحیل نذیر اچھے کھلاڑی ہیں اور بطور وکٹ کیپر بیٹسمین وہ بہترین فارم میں ہیں جس کا فائدہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ہوگا، آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020ءمیں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوں گے۔

مزید : کھیل


loading...