حوثی سعودی عرب پر بڑے حملے ، بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے ، آگ لگی تو شدت سہہ نہیں پائیں گے :شاہ محمود قریشی

حوثی سعودی عرب پر بڑے حملے ، بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے ، آگ لگی تو شدت ...
حوثی سعودی عرب پر بڑے حملے ، بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے ، آگ لگی تو شدت سہہ نہیں پائیں گے :شاہ محمود قریشی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حوثی باغی سعودی عرب پر بڑے حملے کرسکتے ہیں، بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے ، آگ لگی تو شدت سہہ نہیں پائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جنگ ہوئی تو شدت ہم بھی سہہ نہیں پائیں گے ، حوثی باغی سعودی عرب پر بڑے حملے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،خطے کا امن خراب کرنے کی پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ ہمارے ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں ، امریکہ میں چالیس لاکھ سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں ، پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ حکومت کو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر بے حد تشویش ہے ، یہ حساس مسئلہ ہے ، پاکستان کا ہرجملہ ذمہ دارانہ ہوناچاہئے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس واقعہ کے اثرات افغانستان پر بھی پڑے سکتے ہیں

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کا رویہ ذمہ دارانہ رہاہے ، امید ہے کہ ایوان اب بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت احتجاج کودبانےکی کوشش کررہی ہے۔ نہرویونیورسٹی میں کیاہواسب نے دیکھ لیاہے ۔ احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کوموقع مل سکتاہے۔بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے،اس سلسلے میںاقوام متحدہ کوآگاہ کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ خطہ کسی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا،آگ لگی توہم بھی شدت برداشت نہیں کرپائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...