کیمپ جیل میں آگ لگنے کے دوران خواجہ سعد رفیق کے زخمی ہونے کے بعد شہباز شریف میدان میں آگئے

کیمپ جیل میں آگ لگنے کے دوران خواجہ سعد رفیق کے زخمی ہونے کے بعد شہباز شریف ...
کیمپ جیل میں آگ لگنے کے دوران خواجہ سعد رفیق کے زخمی ہونے کے بعد شہباز شریف میدان میں آگئے

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کی جیل میں آتشزدگی پریشانی اور فکر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد سمیت سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے دیگر تمام قیدیوں کی جرات قابل ستائش ہے، جیل کے دیگر تمام قیدیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد حسن فواد کے کمرے کے باہر آگ بھڑک اٹھنے پرتشویش اور خواجہ سعد رفیق کے زخمی ہونے پر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے اتشزدگی کے واقعے پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے بڑا نقصان نہیں ہوا، انہوں نے حکام سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید : قومی


loading...