”عدالتوں کی اپنی باری آتی ہے تو فوری نوٹس لیا جاتا ہے “فواد چودھری کا حکومت اوراپوزیشن کو معاملے کاادراک کرنے کامشورہ

”عدالتوں کی اپنی باری آتی ہے تو فوری نوٹس لیا جاتا ہے “فواد چودھری کا حکومت ...
”عدالتوں کی اپنی باری آتی ہے تو فوری نوٹس لیا جاتا ہے “فواد چودھری کا حکومت اوراپوزیشن کو معاملے کاادراک کرنے کامشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ پی ٹی اے اور ادارے سیاستدانوں کی کردار کشی کانوٹس نہیں لیتے، عدالتوں کی اپنی باری آتی ہے تو فوری نوٹس لیاجاتا ہے ،حکومت اوراپوزیشن کومل کر اس معاملے کاادراک کرناچاہئے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میڈ یا میں سیاستدانوں کا معاملہ آتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں لیتا، نہ پی ٹی اے اور نہ ایف آئی اے اس کا نوٹس لیتی ہے ، عدالتوں پر جب بات آتی ہے تو بڑی تیز ی سے نوٹس لیا جاتا ہے لیکن جو لوگ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ ہیں ۔ ان کی بھی کوئی عزت ہے ۔

فواد چودھری کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے ایک سپیشل کمیٹی بنائی جائے جو میڈیا سے متعلق قوانین کا جائزہ لے کہ ان پر عمل در آمد کیوں نہیں ہورہا ؟انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینلز کی بلانازل ہوگئی ہے ، کسی کی ذاتی زندگی کومتاثر کرنے کی کوشش نہیں کرنے چاہیے۔ پی ٹی اے اور ادارے سیاستدانوں کی کردار کشی کانوٹس نہیں لیتے، عدالتوں کی اپنی باری آتی ہے تو فوری نوٹس لیاجاتا ہے ۔اینکر سے کہاہے کہ شائد آپ کے گھر میں مائیں بہنیں نہیں ہیں۔حکومت اوراپوزیشن کومل کر اس معاملے کاادراک کرناچاہئے ۔

مزید : قومی