”اپنے پیر سڑن لگے نیں تے رولا پادتا اے، ہن ہورچوپو“قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے فوادچودھری پر وار

”اپنے پیر سڑن لگے نیں تے رولا پادتا اے، ہن ہورچوپو“قومی اسمبلی میں خواجہ ...
”اپنے پیر سڑن لگے نیں تے رولا پادتا اے، ہن ہورچوپو“قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے فوادچودھری پر وار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ فوادچودھری خود بھی اینکر رہے ہیں،یہ لوگوں کیخلاف کیا کرتے رہے ہیں ؟ ان کا ریکارڈ نکالیں ”ہن ہور چوپو“یہ گنے چوپ رہے ہیں، ”اپنے پیر سڑن لگے نیں تے رولا پادتا اے“ نہایت ادب کے ساتھ پچھلے ڈیڑھ سال سے کوئی سیاسی جماعت فواد چودھری کی زبان سے محفوظ نہیں رہی ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم خود میڈیا کو اپنی پگڑی اچھالنے کا موقع دیتے ہیں، اگر میڈیا اوراینکر پرسن کسی اور ادارے کے خلاف بات کریں تو پیمر ا فوری حرکت میں آجاتا ہے لیکن جب سیاسی مخالفین کے بارے میں بات ہوتی ہے تو پیمرا بالکل حرکت میں نہیں آتا بلکہ ہم بیٹھ کر انجوائے کررہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر میڈیا کے ہاتھ ہمارے گریبان تک پہنچے ہیں تو اس میں ہمارا اپنا قصور ہے ۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ اب اگر ایک حکومتی وزیر کے حوالے سے بات ہوئی تو ”اپنے پیر سڑن لگے نیں تے رولا پادتا اے“انہوں نے کہا کہ نہایت ادب کے ساتھ پچھلے ڈیڑھ سال سے کوئی سیاسی جماعت فواد چودھری کی زبان سے محفوظ نہیں رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیڑھ سال ضائع کیاہے جب تک اس فلور پر ہم آہنگی نہیں ہوگی تب تک لوگ ہمار ی پگڑیاں بھی اچھالیں گے اور گالیاں بھی دینگے ایوان کی عزت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے ہم بھول جاتے ہیں کہ ہماری باری بھی آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوادچودھری خود بھی اینکر رہے ہیں۔ یہ لوگوں کیخلاف کیا کرتے رہے ہیں ، ان کا ریکارڈ نکالیں ”ہن ہور چوپو“یہ گنے چوپ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب سپیشل کمیٹی بنانے کی بات کی جارہی ہے ، ہمیں سپیشل کمیٹی اس کام کیلئے نہیں اپنے رویے درست کرنے کیلئے بنانی چاہئے ۔

مزید :

قومی -