”آسٹریلیا میں موجود میری بہن نے مجھے کال کی اور ۔۔۔“حریم شا ہ کے موبائل میں اپنی ویڈیوز ہونے کے الزام پر زرتاج گل پھٹ پڑیں

”آسٹریلیا میں موجود میری بہن نے مجھے کال کی اور ۔۔۔“حریم شا ہ کے موبائل میں ...
”آسٹریلیا میں موجود میری بہن نے مجھے کال کی اور ۔۔۔“حریم شا ہ کے موبائل میں اپنی ویڈیوز ہونے کے الزام پر زرتاج گل پھٹ پڑیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل اپنے اوپر مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو سے متعلق لگنے والے الزام پر پھٹ پڑیں ۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں آتے ہیں ،میڈ یا والے ہم سے سوال کرتے ہیں کہ پرس کونسا رکھا ہوا ہے ،کپڑ ے اور جوتے کس برینڈ کے پہنے ہیں ،اگر ان سوالات کا جواب نہ دیں تو کہتے ہیں کہ بدتمیزی کردی ۔انہوں نے کہا کہ میری بہن نے آسٹریلیا سے فون کر کے مجھ سے پوچھا کہ کونسی ویڈیوز کی بات ہو رہی ہے ،میری چار سال کی بیٹی ہے ۔زرتاج گل نے کہا کہ اب یا تو ویڈیوز سامنے لائی جائیں یا پھر ایف آئی اے انہیں پکڑے ،تمام بیٹیاں برابر ہوتی ہیں ،جب کسی کے پاس ثبوت نہیں ہوتا تو پھر ایسی بات کیوں کرتے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...