یو اے ای میں ذہنی معذور ماں اور ذہنی معذور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سخت ترین سزا سنادی گئی

یو اے ای میں ذہنی معذور ماں اور ذہنی معذور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ...
یو اے ای میں ذہنی معذور ماں اور ذہنی معذور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سخت ترین سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راس الخیمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں ایک عدالت نے اس ایشیائی باشندے کو عمر قید کی سزا سنادی ہے جس نے ذہنی معذور خاتون اور اس کی ذہنی معذور بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق راس الخیمہ کی فوجداری عدالت کے چیف جج سمیع شاکر نے کہا کہ 30 سالہ مجرم نے شادی کے بغیر ہی ذہنی معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کیا۔ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب رشتہ داروں نے ذہنی معذور خاتون کا حمل محسوس کیا۔راس الخیمہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیں تو یہ بات سامنے آئی کہ مجرم نے ماں اور بیٹی دونوں کے ساتھ ہی جنسی زیادتی کی ہے۔
تفتیش کے دوران مجرم نے بتایا کہ وہ ذہنی معذور خاتون کے گھر میں آنے اور جانے کے اوقات پر کڑی نظر رکھتا تھا۔ ریکی مکمل کرنے کے بعد اس نے پہلے خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور پھر اس کی بیٹی کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مجرم کے مطابق اس کا خیال تھا کہ ماں اور بیٹی دونوں ہی ذہنی معذور ہیں اس لیے وہ کسی کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کے قابل نہیں ہوں گی۔

مزید :

جرم و انصاف -