متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے شہریوں کو 5 سال کے سیاحتی ویزے دینے کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے شہریوں کو 5 سال کے سیاحتی ویزے دینے کا اعلان ...
متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے شہریوں کو 5 سال کے سیاحتی ویزے دینے کا اعلان کردیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ اب یو اے ای کیلئے غیر ملکی شہریوں کو 5 سال کی مدت کے سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

شیخ راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امارات حکومت نے وزٹ ویزہ کے حوالے سے پالیسی تبدیل کی ہے، یہ پالیسی تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال متحدہ عرب امارات میں 21 ملین غیر ملکی شہری سیاحت کی غرض سے آتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یو اے ای کو انٹرنیشنل سیاحوں کی اولین ترجیح بنایا جائے۔

مزید : عرب دنیا


loading...