فواد چودھر ی سے تھپڑ کھانےوالے اینکرکو کیا کہنا چاہئے ؟ تجزیہ کا رمظہر عباس نے بتادیا

فواد چودھر ی سے تھپڑ کھانےوالے اینکرکو کیا کہنا چاہئے ؟ تجزیہ کا رمظہر عباس ...
فواد چودھر ی سے تھپڑ کھانےوالے اینکرکو کیا کہنا چاہئے ؟ تجزیہ کا رمظہر عباس نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارمظہر عباس نے کہاہے کہ اس کانام لیا جارہاہے جس نے تھپڑ ماراہے لیکن جس نے تھپڑ کھایا ہے ، اس کاکوئی نام نہیں لے رہا جس نے تھپڑ کھایا ہے اس کو کہناچاہئے کہ ”دیکھا جوتیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف ، اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی“

جیونیوز کے پروگرام”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کو چینلز کو ایک ایڈوائزی جاری کرنی چاہئے کہ جس تقریب میں فواد چودھری جائیں ، ان سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانام لیا جارہاہے جس نے تھپڑ ماراہے لیکن جس نے تھپڑ کھایا ہے ، اس کاکوئی نام نہیں لے رہا جس نے تھپڑ کھایا ہے اس کو کہناچاہئے کہ ”دیکھا جوتیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف ، اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی“۔

مظہر عباس کاکہنا تھا کہ میں نے فوادچودھر ی کے شکایت کے حوالے سے ایف آئی اے سے بات کی ہے لیکن ان کی جانب سے مجھے بتایا گیاہے کہ فواد چودھری نے کوئی تحریری درخواست نہیں دی ۔زبانی طور پر ڈی جی ایف آئی اے سے کہنے پر ایکشن نہیں لیا جاسکتا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...