”4 روزہ ٹیسٹ میچ ایشین ٹیموں کیخلاف سازش ہے “ ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلی سے سپنر سب سے زیادہ متاثر کیوں ہوں گے؟ شعیب اختر نے خطرناک دعویٰ کر دیا

”4 روزہ ٹیسٹ میچ ایشین ٹیموں کیخلاف سازش ہے “ ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلی سے سپنر سب ...
”4 روزہ ٹیسٹ میچ ایشین ٹیموں کیخلاف سازش ہے “ ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلی سے سپنر سب سے زیادہ متاثر کیوں ہوں گے؟ شعیب اختر نے خطرناک دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ میچ 4 روز تک محدود کرنے کی تجویز کو ایشیائی ٹیموں کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے باعث سپنرز سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ”4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز ایشیائی ٹیموں کیخلاف سازش ہے اور ویرات کوہلی نے اس حوالے سے بالکل ٹھیک بات کی ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے بھی اس تجویز کیخلاف بات کی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے سپنرز سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ٹنڈولکر 100 فیصد ٹھیک کہہ رہے ہیں، اگر ایسا ہو گیا تو سپنرز کیا کریں گے ؟ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟“
شعیب اختر نے مزید کہا کہ ”بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی موجودگی میں آئی سی سی اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتی، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔ میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے ممالک سے بھی کہوں گا کہ وہ آگے بڑھیں اور اس تجویز کے حوالے سے اپنی رائے دیں۔ ٹیسٹ کرکٹ پہلے ہی زوال کا شکار ہے اور بھارت کو اس حوالے سے آگے بڑھنا چاہئے کیونکہ کرکٹ کی بات ہو تو یہ فنڈ ریزر ہیں، انہیں ٹیسٹ فارمیٹ کو زندہ رکھنا یقینی بنانا چاہئے۔“
شعیب اختر کا کہنا تھا ”میرے خیال سے یہ ایک مضحکہ خیز تجویز ہے اور کسی کو اس میں دلچسپی نہیں لینی چاہئے۔ سارو گنگولی بی سی سی آئی کے صدر اور ایک عقلمند انسان ہیں جو اس کھیل کو بڑی اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ وہ اس طرح کی تجاویز لاگو نہیں ہونے دیں گے کیونکہ وہ کسی طور پر بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔“

مزید :

کھیل -