”تحریک انصاف والے سب سے پہلے اپنے محسنوں نمٹتے ہیں“سلیم صافی کا پی ٹی آئی کی حمایت کرنیوالے اینکرپرسنز کومحتاط رہنے کامشورہ

”تحریک انصاف والے سب سے پہلے اپنے محسنوں نمٹتے ہیں“سلیم صافی کا پی ٹی آئی کی ...
”تحریک انصاف والے سب سے پہلے اپنے محسنوں نمٹتے ہیں“سلیم صافی کا پی ٹی آئی کی حمایت کرنیوالے اینکرپرسنز کومحتاط رہنے کامشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا اصول یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے محسنوں سے نمٹتے ہیں ، جن اینکروں نے ان پر احسان کیاہے ، ان کوتحریک انصاف سے محتاط رہناچاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ فواد چودھری جب مشرف صاحب کے ساتھ تھے یا پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے تو وہ اس قسم کے کام نہیں کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں آنے کے بعدان کا رویہ اس قسم کا ہوا ہے، اب اگر حکومت کے وفاقی وزیر یہ کہیں کہ ادارے انصاف نہیں دے رہے تو پھر عام آدمی سے ہم کیا گلہ کرسکتے ہیں ؟ اس ملک کو انارکی سے کون بچاسکتا ہے ؟
سلیم صافی کا کہناتھا کہ جب فواد چودھری خود وزیر اطلاعات تھے تو ان کی جانب سے کوئی ایسا قانون کیوں نہیں بنایا گیا ؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہمیں مافیا کہہ دیتے ہیں اورالزامات لگاتے ہیں لیکن اس وقت تمام ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں اور وہ قوانین کیوں نہیں بناتے ؟ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کام کرتے ہیں ، وزیراعظم ان کوخوشی سے سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ایشو میں یہ سب رگڑے جارہے ہیں، اس طرح کے لوگوں کی یہ خود حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور صحافی قرار دیتے ہیں اور پھر فواد چودھری جیسے لوگ ان کے ساتھ جاکر حساب برابر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب فواد چودھری صاحب جانب سے یہ حرکت ملک میں باقاعدہ انارکی پھیلانے کااعلان ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اصول یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے محسنوں سے نمٹتے ہیں ، جن اینکروں نے ان پر احسان کیاہے ، ان کوتحریک انصاف سے محتاط رہناچاہئے ۔