دبئی ایئر پورٹ پر 60 سالہ بھارتی شہری کو انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

دبئی ایئر پورٹ پر 60 سالہ بھارتی شہری کو انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ...
دبئی ایئر پورٹ پر 60 سالہ بھارتی شہری کو انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک انڈین شہری کو 40 لاکھ انڈین روپے کی جعلی کرنسی سمگل کرنے کے الزام میں دبئی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عربی زبان کے اخبار ’البیان‘ کے مطابق 60 سالہ ملزم نے انڈین کرنسی کے نوٹ اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھے تھے۔ دبئی ایئر پورٹ پر تعینات ایک انسپکٹر نے بتایا کہ اس نے مذکورہ شخص کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی اور اسے ایکسرے مشین سے گزارا جس سے پتا چلا کہ بیگ میں بھاری مقدار میں کرنسی نوٹ موجود ہیں۔

کرنسی کی نشاندہی ہونے پر تلاشی لی گئی تو بیگ سے 40 لاکھ بھارتی روپے برآمد ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ساری کرنسی جعلی ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ اسے یہ رقم اس کے ایک ہم وطن نے دی تھی۔

مزید : عرب دنیا