قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا لیکن صرف 10 کھلاڑی ہی شریک ہوئے مگر کیوں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا لیکن صرف 10 کھلاڑی ہی شریک ہوئے مگر ...
قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا لیکن صرف 10 کھلاڑی ہی شریک ہوئے مگر کیوں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ کنٹریکٹ یافتہ قومی کرکٹرز کے 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے تاہم پہلے روز صرف 10 کھلاڑی ہی ٹیسٹ دینے کیلئے پہنچے کیونکہ کچھ کھلاڑی پہلے ہی انجریز سے نبردآزما ہیں تو باقی کھلاڑی غیر ملکی کرکٹ لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں قومی کرکٹ ٹیم کے 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے جس کے پہلے 10 کرکٹرز نے رپورٹ کی۔ ٹرینر یاسر ملک نے ٹیسٹ کیلئے پہنچنے والے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم، حارث سہیل، سابق کپتان سرفراز احمد، امام الحق، محمد عباس، شاہین آفریدی، شان مسعود، عابد علی، عماد وسیم اور یاسر شاہ کی فٹنس کا جائزہ لیا۔

چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف سنچری سکور کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے فخر زمان کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور حسن علی پسلیوں کی انجری سے انجریز سے نبردآزمان ہیں، دونوں میڈیکل عملے کی اجازت کے بعد رپورٹس کے انتظار میں ہیں جن کے کلیئر ہونے پر ہی وہ فٹنس ٹیسٹ دے سکیں گے۔

فاسٹ باﺅلر محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہوں جس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر 20 اور 21 جنوری کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے این سی اے پہنچیں گے جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی محمد رضوان، اسد شفیق، عثمان شنواری کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...