حریم شاہ کی جانب سے ویڈیو زجاری کیے جانے پر شیخ رشید کا پہلا تہلکہ خیزبیان سامنے آگیا

حریم شاہ کی جانب سے ویڈیو زجاری کیے جانے پر شیخ رشید کا پہلا تہلکہ خیزبیان ...
حریم شاہ کی جانب سے ویڈیو زجاری کیے جانے پر شیخ رشید کا پہلا تہلکہ خیزبیان سامنے آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے سیاسی منظر نامے میں بھونچال مچائے جانے کے بعد بالآخر شیخ رشید کا بھی بیان سامنے آگیا ۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے حریم سے فون پر بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے اپنے نکاح سے متعلق حریم شاہ کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ یہ ہوتا کیا ہے؟ جو کر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل سوشل میڈ پاپر حریم شاہ اور شیخ رشید کی ویڈیو کال کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ،اس کے بعد حریم شاہ نے الزام عائد کیا کہ شیخ رشید نے اس کی سہیلی کے ساتھ نکاح متعہ کیا جس نے معاملات بگڑنے پر شیخ رشید کی ویڈیو جاری کی۔اس کے بعد حریم شاہ اور فیاض الحسن چوہان کی بھی ویڈیو کال سامنے آئی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی