بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا معاملہ کہاں تک پہنچا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا معاملہ کہاں تک پہنچا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا معاملہ کہاں تک پہنچا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلہ دیشی کی آمد کے موقف پر قائم ہے جبکہ بی سی بی پہلے ٹی 20 سیریز کھیلنے پر بضد ہے۔ بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے موقف پر قائم ہیں، حالانکہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کو رواں ماہ تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا ہے لیکن اس حوالے سے مسلسل ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا سے بات کرتے ہوئے الدین چوہدری نے کہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی رضامندی کے بغیر ٹیسٹ میچز کھیلنے کا کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ابھی صرف ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

مزید : کھیل