وزیر مملکت علی محمد خان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق بڑادعویٰ کردیا

وزیر مملکت علی محمد خان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق بڑادعویٰ کردیا
وزیر مملکت علی محمد خان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق بڑادعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ پاک فوج سب کی ہے ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کل پاس ہوجائے گا ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے جو ایشوز اٹھائے ہیں ، ان کو دیکھا گیا ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خا ن نے کہا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے جو ایشوز اٹھائے ہیں ، ان کو دیکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بڑی سنجیدگی کاثبوت دیاہے اورہم بھی یہی بات کررہے تھے ۔

علی محمد خان کا کہنا تھاکہ پاک فوج سب کی ہے ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کل پاس ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سب نے اس کو مان لیا ہے لیکن جس طرح میڈیا پر بات ہورہی ہے کہ کیا جنرل باجوہ صاحب کوئی ہندوستان کے آرمی چیف ہیں جواس طرح بحث جاری ہے؟ سب نے اس بات کو مان لیاہے ۔

مزید : قومی