آئی سی سی چیف ایگزیکٹو رواں مہینے پاکستان کا دورہ کریں گے مگر کیوں؟ زبردست خوشخبری آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی 2023ءسے 2031ءتک کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی منصوبہ بندی شروع کررہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو رکن ممالک کے بورڈ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں، ان کے دورہ پاکستان کو رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں شیڈول کیا جارہا ہے۔
سواہنے دورے کے دوران لاہور اور اسلام آباد جائیں گے اور پی سی بی حکام سے آئندہ کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ان ایونٹس میں ورلڈکپ، ٹی 20 ورلڈ کپ، ویمن ایونٹس، انڈر 19 ورلڈ کپ اور کوالیفائنگ راو¿نڈز شامل ہیں، پی سی بی حکام آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش پر بات کرے کریں گے۔