ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ہمیں کس قدر محتاط رہناہوگا ؟ شہلا رضا نہ بتادیا

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ہمیں کس قدر محتاط رہناہوگا ؟ شہلا رضا ...
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ہمیں کس قدر محتاط رہناہوگا ؟ شہلا رضا نہ بتادیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما شہلارضانے کہاہے کہ حکومت نے نواز شریف کوباہربھیجاہے اور مریم نواز بھی خاموش ہیں اور ملک سے باہربل کی حمایت کرنے کے قرآن پر حلف لئے گئے ہیں ، ٹرمپ کے اقدام کے بعد موجودہ صورتحال میں ہمیں بڑ امحتاط ہوکر آگے بڑھنا ہوگا ۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں بڑ امحتاط ہوکر آگے بڑھنا ہوگا ۔ٹرمپ کے اقدام کے نتیجے میں جو سب سے بڑا اقدام ہواہے ،وہ عراق کی پارلیمنٹ کا ہے جس نے مطالبہ کیاہے کہ امریکہ کوعراق سے نکل جاناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قاسم سلیمانی کے قتل کیلئے قطر کا اڈہ استعمال ہواہے تو یہ بہت اہم مسائل ہیں۔

شہلارضا کا کہناتھا کہ رہبر کمیٹی کا جیسا بھی پلیٹ فارم تھا ،ایک کمیٹی موجود تھی لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ ہمیشہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کوباہربھیجاہے اور مریم نواز بھی خاموش ہیں، ملک سے باہربل کی حمایت کرنے کے قرآن پر حلف لئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب آرمی ایکٹ ترمیمی بل جب قومی اسمبلی میں آرہاہے تو یہ کہا جائے گاکہ بھئی آپ اس بل کی سمری ہی کرلیتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے پاس بہت اچھے قانون دان ہیں اور ہم کو سوچ سمجھ کر اس پر بات کرنی چاہئے ۔

مزید : قومی


loading...