دبئی میں اپنی خاتون کولیگ کے ساتھ 9 مرتبہ انتہائی شرمناک حرکت کرنے والے بھارتی کو گرفتار کرلیا گیا

دبئی میں اپنی خاتون کولیگ کے ساتھ 9 مرتبہ انتہائی شرمناک حرکت کرنے والے ...
دبئی میں اپنی خاتون کولیگ کے ساتھ 9 مرتبہ انتہائی شرمناک حرکت کرنے والے بھارتی کو گرفتار کرلیا گیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں ایک بھارتی شہری کو اپنی فلپائنی خاتون کولیگ کو 9 بار جنسی ہراساں کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پیر کے روز عدالت کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ الرشیدیہ نامی ٹریڈ کمپنی میں گزشتہ 6 ماہ سے بطور اکاﺅنٹنٹ کام کر رہی ہے، نومبر 2019 میں اس کے 33 سالہ بھارتی کولیگ نے اسے 9 بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔

خاتون نے کہا کہ وہ کمپنی میں کام کرنے والی اکلوتی خاتون ہے، انڈین شہری نے اسے بار بار غیر مناسب طریقے سے ہاتھ لگایا، ’ آخری بار مجھے تب ہراساں کیا گیا جب میں واش روم سے باہر نکل رہی تھی توبھارتی کولیگ نے مجھے پیچھے تھپڑ مارا۔‘

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صرف مذاق کر رہا تھا۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے ثابت ہوا ہے کہ ملزم نے خاتون کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔ فریقین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 20 جنوری کو سنایا جاسکتا ہے۔

مزید : عرب دنیا /جرم و انصاف


loading...