”اس وقت پوری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے“ڈاکٹر شاہد مسعود نے تشویشناک پیشگوئی کردی

”اس وقت پوری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے“ڈاکٹر شاہد مسعود نے تشویشناک ...
 ”اس وقت پوری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے“ڈاکٹر شاہد مسعود نے تشویشناک پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ اس وقت پوری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ، افغانستان میں آنیوالے دنوں میں حالات خراب ہوسکتے ہیں۔
نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ، افغانستان میں آنیوالے دنوں میں حالات خراب ہوسکتے ہیں ، ایران کا افغانستان میں بہت اثر رسوخ ہیں اور بھارت کے بھی مفادات ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ اس وقت عربوں میں قحطانی عرب ہیں اور ایک عدنانی عرب ہیں جومہاجر عرب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قبیلہ قریش عدنانی عربوں سے تھا ۔ اب جو جنگیں ہونی ہیں ، وہ بلاد شام اور حجاز میں ہونی ہیں اوریہیں امام مہدی کاظہور ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان میں ایک فورم بناناضروری ہے جس میں ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی ہو ، یہ بڑے سنجیدہ معاملات ہیں کیونکہ جو جھگڑے مشرق وسطیٰ میں ہونے ہیں ،ان میں مذہب کا بڑا اہم کردار ہیں ، یہ جوجماعتیں سیا ہ پرچم لیکر نکلتی ہیں ، اس سے معاملے کا اندازہ کیاجاسکتا ہے ۔