”اگر یہ کا م ہو تو لوگوں کی جائیدادیں بک جائیں“ ، فواد چودھری نے وضاحت کردی

”اگر یہ کا م ہو تو لوگوں کی جائیدادیں بک جائیں“ ، فواد چودھری نے وضاحت کردی
”اگر یہ کا م ہو تو لوگوں کی جائیدادیں بک جائیں“ ، فواد چودھری نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کردار کشی پر جتنی باتیں یہاں ہوتی ہیں،کیا کوئی لندن میں بیٹھ کر ایسی بات کرسکتاہے؟اگر وہاں ایسی باتیں ہوں جیسی یہاں ہوتی ہیں تو لوگوں کی جائیدادیں بک جائیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت تک کونسے قوانین پر عمل ہوا ہے لیکن جہاں پر ججوں کی اپنی بات آجائے ،وہاں پر قانون پر عمل در آمد ہوجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر گٹھیا روایت کاآغاز سب سے پہلے ن لیگ نے کیاہے ، یہ جوسوشل میڈیا کی ٹیموں کی بات کرتے ہیں تو کیا سوشل میڈیاکی ٹیمیں ن لیگ کے پاس نہیں ہیں؟

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی سپیشل کمیٹی سب سے پہلے تو یہ دیکھے کہ میڈیا کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے جوقوانین ہیں یہ ناکافی ہیں یا ان پر عمل در آمدنہیں کیا جارہا ۔انہوں نے کہا کہ کسی کی زبان کوئی بند نہیں کرسکتا ، اس معاملے کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھنا چاہئے ۔ کردار کشی پر جتنی باتیں یہاں ہوتی ہیں کوئی لندن میں بیٹھ کر ایسی بات کرسکتاہے ،اگر وہاں ایسی باتیں ہوں جیسی یہاں ہوتی ہیں تو لوگوں کی جائیدادیں بک جائیں۔

مزید : قومی