”وزیراعظم عمران خان ہاتھ اٹھانے کے عمل پر خوش ہیں“جاویدلطیف کادعویٰ

”وزیراعظم عمران خان ہاتھ اٹھانے کے عمل پر خوش ہیں“جاویدلطیف کادعویٰ
”وزیراعظم عمران خان ہاتھ اٹھانے کے عمل پر خوش ہیں“جاویدلطیف کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہاہے کہ فواد چودھری نے جس پر ہاتھ اٹھایا ہے تو یہ وہ لوگ ہیں جو تحریک انصاف کولانے والے ہیں ،ہا تھ اٹھانے کا نوٹس تو وزیر اعظم نے لینا تھالیکن عمران خان اس عمل پر خوش ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگوکرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاکہ فواد چودھری نے جس پر ہاتھ اٹھایا ہے تو یہ وہ لوگ ہیں جو تحریک انصاف کولانے والے ہیں ، یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے ، ان کی جانب سے کئی بار پہلے بھی ہاتھ اٹھائے گئے ہیں لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ اٹھانے کا نوٹس تو وزیر اعظم نے لینا تھالیکن عمران خان اس عمل پر خوش ہیں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کاجہاں تک تعلق ہے تو وہ کسی کے سامنے پیش نہیں ہوتے اورنہ ان کوکوئی کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جوباربار بات کی جارہی کہ ایف آئی اے کام نہیں کررہی لیکن اس ایف آئی اے نے تو جج کی ویڈیو پیش کرنے والوں کوپکڑ لیا لیکن دوسروں کوکوئی پوچھتا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جو میڈیا سے متعلق سپیشل کمیٹی بنانے کی بات کی جارہی ہے تو پہلے یہ اپنے وزیر اعظم سے تو پوچھ لیں۔

مزید : قومی