”اس میں ہم سب کاہی کردار ہے“پیپلز پارٹی کی رہنما نے سیاستدانوں کی بڑی اجتماعی غلطی کو تسلیم کرلیا

”اس میں ہم سب کاہی کردار ہے“پیپلز پارٹی کی رہنما نے سیاستدانوں کی بڑی ...
”اس میں ہم سب کاہی کردار ہے“پیپلز پارٹی کی رہنما نے سیاستدانوں کی بڑی اجتماعی غلطی کو تسلیم کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنماناز بلوچ نے کہاہے کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ کی باتیں ہورہی ہیں لیکن ہم بیٹھ کرمعاشرتی بگاڑ پر بات کررہے ہیں، ہمیں سنجیدہ ہوناچاہئے ، معاشرے کویہاں تک پہنچانے میں سب کا ہی کردار ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ میں کسی کی کردارکشی کرنے کی مذمت کرتی ہوں لیکن کچھ لوگ دوسروں کی کردار کشی کرکے خوش ہوتے رہے اور سیاستدان بھی ایک دوسرے کوبرا ثابت کرنے کیلئے ایک حد سے گزرتے رہے ہیں لیکن اب ان کواحساس ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہویا کوئی بھی فورم ہو ،ایسا کسی جگہ پر بھی ہو یہ اچھی بات نہیں ہے ۔

نا زبلوچ کا کہنا تھا کہ اب حکومتی نمائندے کہہ رہے ہیں کہ پیمرا نوٹس نہیں لیتی ، پی ٹی اے نوٹس نہیں لیتا تو یہ ادارے توان کے ماتحت ہیں ، یہ ان کا نوٹس کیوں نہیں لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ کی باتیں ہورہی ہیں لیکن ہم معاشرتی بگاڑ پر بیٹھ کربات کررہے ہیں، ہمیں سنجیدہ ہوناچاہئے ، معاشرے کو یہاں تک پہنچانے میں سب کا ہی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ رویے میں قیادت کا بہت بڑا کردار ہے ،یہ کبھی نہیں دیکھا گیا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کسی کی کردار کشی کی گئی ہو ۔

مزید : قومی


loading...