بھارت اور سری لنکا کے میچ سے پہلے پچ سکھانے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کر لیا گیا کہ دنیا بھر میں مداح ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے

بھارت اور سری لنکا کے میچ سے پہلے پچ سکھانے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کر لیا ...
بھارت اور سری لنکا کے میچ سے پہلے پچ سکھانے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کر لیا گیا کہ دنیا بھر میں مداح ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گواہاٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور سری لنکا کے درمیان شیڈول پہلا ٹی 20 میچ تو بارش کے باعث نہ ہو سکا مگر پچ سکھانے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرنے پر پوری دنیا میں بھارت کی جگہ ہنسائی ضرور ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) بلاشبہ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے مگر اس کے باوجود پچ سکھانے کے بنیادی آلات سے بھی محروم ہے جسے اس وقت دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سامنا کرنا جب اس مقصد کیلئے ’ہیئر ڈرائیر‘ کا استعمال کیا گیا۔
آسام میں شیڈول بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل بارش شروع ہو گئی اور وکٹوں کو گیلا ہونے سے بچانے کیلئے ان پر کور ڈال دئیے گئے۔ بارش رکنے کے بعد جب میچ شروع کیا جانے لگا تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پتہ چلا کہ پچ گیلی ہے اور یہ انکشاف ہوا کہ پچ پر ڈالے جانے والے کپڑے میں سوراخ کی وجہ سے پانی پچ میں چلا گیا تھا۔

میچ کیلئے پچ سکھانے کا فیصلہ کیا گیا مگر دنیا بھر میں کرکٹ مداح اس وقت حیران رہ گئے جب انتظامیہ پچ کو سکھانے کیلئے پورا ڈریسنگ ٹیبل اٹھا لائی، کسی کی ہاتھ میں ہیئر ڈرائیر تھا اور کوئی آئرن راڈ یا بلور اٹھا کے پچ کو خشک کرنے کے چکروں میں تھا مگر کوئی کوشش کامیاب نہ ہوئی اور میچ ملتوی ہوگیا۔
ادھر یہ بات قابل غور ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ سالانہ کروڑوں روپے ہر ریاست کو دیتا ہے تا کہ وہ سٹیڈیم کی حالت بہتر بنا سکیں مگر ریاست آسام کے کرکٹ بورڈ کی اس حرکت نے عالمی سطح پر بھارت کا مذاق بنوا دیا اور سوشل میڈیا مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

کھیل -