”ہم کو نہایت احتیاط سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے “رمیش کمار نے موجودہ وقت کومشکل قراردیدیا

”ہم کو نہایت احتیاط سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے “رمیش کمار نے موجودہ وقت کومشکل ...
”ہم کو نہایت احتیاط سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے “رمیش کمار نے موجودہ وقت کومشکل قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہاہے کہ اس وقت مشکل وقت ہے اور ہم نے بہت مشکل فیصلے کرنے ہیں ،کشمیر کا ایشو ہمارے لئے بہت اہم ہے ، اس لئے ہم کو نہایت احتیاط سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ ایران وہ ملک ہے جس نے پاکستان کے آزاد ہونے کے بعدسب سے پہلے خوش آمدیدکہا تھا اور اب جب کشمیر کا مسئلہ ہوا ہے توصرف ایران نے یکجہتی کا اظہار کیاہے ۔
رمیش کمار کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں ہم کوبہت مشکل فیصلے کرنے ہیں ،کشمیر کا ایشو ہمارے لئے بہت اہم ہے ، اس لئے ہم کو نہایت احتیاط سے آگے بڑھنا ہوگا ۔

مزید :

قومی -