ورلڈ ٹی 20 اور ٹرائنگولر ٹورنامنٹ، قومی ویمنز ٹیم نے تیاریاں شروع کر دیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ ٹی 20 سے قبل کراچی میں شیڈول ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کا مقصد ویمنز ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے کپتان بسمہ معروف سمیت دیگر کھلاڑیوں نے کراچی پہنچ کر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ٹرائنگولر ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ویمنز ورلڈ ٹی 20 کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہونا ہے۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اقبال امام نے کا کہنا ہے کہ قومی ویمنز ٹیم ٹیم 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، جہاں پہلے ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین میچوں کی سیریز ہوگی۔