ایران امریکہ کشیدگی ، پاکستان کوکیا کردار ادا کرنا چاہئے ؟ سینیٹر مشاہد حسین سید نے واضح کردیا

ایران امریکہ کشیدگی ، پاکستان کوکیا کردار ادا کرنا چاہئے ؟ سینیٹر مشاہد حسین ...
ایران امریکہ کشیدگی ، پاکستان کوکیا کردار ادا کرنا چاہئے ؟ سینیٹر مشاہد حسین سید نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ ایران امریکہ کشیدگی کے دوران ہم کو دانشمندی سے اپناراستہ نکالناچاہئے ، ہم ایک بہت اہم ملک ہیں اور امریکہ کوہماری ضرورت ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کے دوران ہم کو دانشمندی سے اپناراستہ نکالناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت اہم ملک ہیں اور امریکہ کو ہماری ضرورت ہے ، ہم کوموجودہ صورتحال میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم کو ایسا معاملہ کرناچاہئے کہ ہم ایران کے خلاف بھی استعمال ہونے کاتاثر نہ جائے اور امریکہ کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات برقرار رہیں ۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے ترکی کی مثال موجود ہے ، ترکی نیٹو کا ممبر بھی اور امریکہ کادوست ملک بھی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ روس سے بھی اسلحہ لے رہاہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ایک اپنی اہمیت ہے اور ہم کواس کا فائدہ اٹھاناچاہئے ۔

مزید : قومی