”ن لیگ کا سلیکٹڈ وزیراعظم آرہا ہے “

”ن لیگ کا سلیکٹڈ وزیراعظم آرہا ہے “
”ن لیگ کا سلیکٹڈ وزیراعظم آرہا ہے “

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہاہے کہ ن لیگ کی بات چیت حکومت سے نہیں بلکہ کسی اور سے چل رہی ہوگی ، ایسا لگ رہاہے کہ یہاں پر ہر کوئی ایک دوسرے کوبیوف قوف بنارہاہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ جو نجی طور پر دعوے کررہی ہے ، اگر وہ پورے نہ ہوئے تو پھر یہ ایک دوسرے کوکیا منہ دکھائیں گے؟انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایک عام ایم این اے نے جب یہ کہا کہ ہم تو عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ کہہ کرتھک گئے ہیں لیکن اب ہم کوبتائیں کہ ہم کیا کریں ؟ لیکن اس کے جواب میں ن لیگ کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بقول ن لیگ کے ان کا وزیر اعظم آرہاہے تو اس وزیر اعظم کوکیا کہیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم بھی سلیکٹڈ ہوگا جیسے موجودہ وزیر اعظم سلیکٹڈہے۔

مزید : قومی


loading...