امریکی ڈرون حملے کے خلاف عراق کی سلامتی کونسل کو شکایت

امریکی ڈرون حملے کے خلاف عراق کی سلامتی کونسل کو شکایت
امریکی ڈرون حملے کے خلاف عراق کی سلامتی کونسل کو شکایت

  



بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عراق نے امریکی ڈرون حملے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں شکایت درج کرادی ہے۔عراقی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی ڈرون حملے پر اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کوالگ الگ خط لکھے ہیں۔خط میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی ملیشیا کے ڈپٹی چیف ابومہندس کے قتل کی مذمت کرے۔عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے عراق کے فوجی مقامات پرجارحیت کی، امریکا نے عراق اوراس کےاتحادی ملک کے اعلیٰ جنرلزکونشانہ بنایا۔عراقی وزرات خارجہ نے مزید کہاکہ امریکا کا یہ اقدام عراقی خودمختاری اورعراق میں امریکی موجودگی کی شرائط کی خطرناک خلاف ورزی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...