ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نوازشریف کو ہسپتال داخل کرادیا جائے گا:ڈاکٹر عدنان

ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نوازشریف کو ہسپتال داخل کرادیا جائے گا:ڈاکٹر عدنان
ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نوازشریف کو ہسپتال داخل کرادیا جائے گا:ڈاکٹر عدنان

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نوازشریف کو ہسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہیماٹولوجی ٹیم ان کو کلیئر کرے گی تو فوری طور پر ان کی کارڈیک سرجری کرنا ہوگی جو کہ ان کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو گردوں کی گریڈ تھری بیماری بھی ہے، جیسے ہی ڈاکٹرز کلیئر کرتے ہیں نوازشریف کو ہسپتال داخل کرا دیا جائے گا تاہم ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ نواز شریف کو ہسپتال میں کب داخل کرایا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا سے بھی کنسلٹنٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزید : قومی


loading...