خیبر پختونخوا حکومت کا امام مسجد کو ماہانہ اعزایہ دینے کا اعلان 

  خیبر پختونخوا حکومت کا امام مسجد کو ماہانہ اعزایہ دینے کا اعلان 

  


 پشاور(آئی این پی) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے بھر کے آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تقریبا 22ہزار آئمہ مساجد کو 10ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ ان اعزازیوں پر ماہانہ تقریبا 22کروڑ 72لاکھ جبکہ سالانہ اڑھائی ارب سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔ صوبے میں ضم قبائلی اضلاع کے ائمہ مساجد کو بھی اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمود خان نے ہدایت کی کہ اگلے مالی سال کے آغاز سے آئمہ کرام کو اعزازیوں کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کئے جائیں۔
اعزازیہ

مزید :

صفحہ اول -