پی ڈی ایم ایک غیرفطری اتحاد تھا  جسکی طبعی موت واقع ہو چکی،اسدعمر 

  پی ڈی ایم ایک غیرفطری اتحاد تھا  جسکی طبعی موت واقع ہو چکی،اسدعمر 

  


 لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسدعمرنے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ لانگ مارچ حکومتیں نہیں گرا سکتے،عمران خان کہیں جانے والے نہیں،پیپلزپارٹی لانگ مارچ کونوازشریف کی لندن سے واپسی سے مشروط کرچکی ہے۔ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تحریک کا مقصدصرف یہ ہے کہ مستقبل کی لیڈر شہبازشریف یا مریم کے پاس ہو گی اور مریم نواز نے شہباز شریف کو سائیڈ لائن کردیا ہے جبکہ فضل الرحمان کے بیانات سے بھی شکست عیاں ہے۔فضل الرحمن مدارس کے بچوں کوسیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں،مولاناکے عمل نہیں بلکہ صرف بیانات میں شدت آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو جہاز میں بیٹھ کر لندن سے پاکستان نہیں آ سکتے تو مارچ کیسے کریں گے۔ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد تھا جس کی تقریباً طبی موت واقع ہو چکی ہے۔ 
اسد عمر 

مزید :

صفحہ اول -