پنجاب پبلک سروس کمیشن،بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست مسترد

 پنجاب پبلک سروس کمیشن،بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست مسترد

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فیصل زمان نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی،فاضل جج نے قراردیا کہ دادرسی کے لئے مناسب فورم سے رجوع کیاجاناچاہیے، یہ معاملہ وزیراعظم کے شکایت پورٹل پر بھی اٹھایاجاسکتاہے،درخواست گزاروں کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کی طرف سے موقف اختیارکیاگیاتھا کہ پنجاب سروس کمیشن کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔ پی پی ایس سی میں وقت سے پہلے پیپر جاری ہونے میں اعلیٰ افسرملوث ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ معاملہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جائے۔
 پبلک سروس کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -