سعودی فلاحی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ونٹرریلیف پیکیج
اسلام آباد(آئی این پی)سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کے فلاحی ادارے کی طرف سے پاکستان کے پسماندہ اضلاع کے یتیم بچوں کیلئے 'ونٹرریلیف پیکج' رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی رہنما ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات اپنی مثال آپ ہیں سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی فلاح وبہبود کا فریضہ احسن طریقے سے نبھایا ہے سعودی فرمانروا شاہ سلیمان نے بھی مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کے عوام کی بھرپومدد کی ہے تقریب میں کنگ سلیمان ہیومن ٹیرینز ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ براق کی طرف سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے 1050یتیم بچوں کیلئے 'ونٹرریلیف پیکج 'رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعد مسعود الحارثی کے حوالے کیا گیا اس موقع پر جاوید بٹ ودیگر بھی موجود تھے عبداللہ براق نے اس موقع پر بتایا کہ ہمارا یہ پیکج 21500ونٹر ریلیف پیکج کا حصہ ہے جو کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا میں تقسیم کیا جا چکا ہے اس ریلیف پیکج میں 45100رضائیاں جبکہ 22550کِٹس مردانہ وزنانہ شالوں،بچوں اور بڑوں کیلئے گرم ملبوسات پر مشتمل تھیں اس پیکج کی مجموعی لاگت 20کروڑ روپے سے زائد یعنی 258,164ملین ڈالر ہے جو کہ این ڈی ایم اے،حکومت خیبرپختونخوا ور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے ضلع چترال، سوات اور شانگلہ کی سردترین یونین کونسلز میں نہایت منظم اور شفاف طریقے سے تقسیم کیا جا چکا ہے پروگرام آئندہ بھی جاری رہے گا۔
ریلیف پیکیج