وہاڑی میں 8 سالہ طالب علم کی ہلاکت کیخلاف قرار داد اسمبلی میں جمع

وہاڑی میں 8 سالہ طالب علم کی ہلاکت کیخلاف قرار داد اسمبلی میں جمع

  


لاہور(نمائندہ خصوصی)وہاڑی میں استاد کے تشدد سے 8سالہ طالب علم کی ہلاکت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع،توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرایا گیا۔وہاڑی میں استاد کے تشدد سے 8سالہ مبشر یاسین ہلاک ہو گیا ہے۔وہاڑی میں قرآن حفظ کرنے والے طالب علم کو عمران یعقوب نے تشدد کا نشانہ بنایا۔کیا پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کیا پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔اب تک کی تفتیش کے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے۔