وزیراعظم بلوچستان جا کرہزارہ برادری کے زخموں پرمرہم رکھیں، امیر مقام 

    وزیراعظم بلوچستان جا کرہزارہ برادری کے زخموں پرمرہم رکھیں، امیر مقام 

  


پشاور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان جا کر مظلوم ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھیں نہ کہ پی ڈی ایم کے خلاف اجلاس بلائیں پی ڈی ایم پر اجلاس بلانا ثبوت ہے کہ سلیکٹڈٹولے کی ترجیح عوام نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہے تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی پی ڈی ایم کے لئے اجلاس بلانے کے بجائے مچھ بلوچستان جائیں کیونکہ اس وقت ان کی اسلام آباد میں نہیں بلکہ بلوچستان میں ضرورت ہے پی ڈی ایم پر اجلاس پھر بلالیں فی الحال مظلوم ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھیں انہوں نے کہاکہ مظلوم میتوں کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں اور سلیکٹڈ آٹا چینی چور پی ڈی ایم پر اجلاس میں مصروف ہیں جو قابل مذمت اور شرمناک ہے بے گناہ مزدور کان کن گھر سے دو وقت کی حلال روزی کمانے نکلے تھے ان کے والدین اور ورثاء کو توجہ کی ضرورت ہے خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے جب عوام وفات پارہے تھے تو عمران  خان نتھیا گلی کی سیر کررہا تھاآج ہزارہ برادری سخت سردی میں میتوں کے ساتھ سڑک پر بیٹھی ہے عمران نیازی اسلام آباد میں پی ڈی ایم پر اجلاس کررہا ہے۔
امیر مقام 

مزید :

صفحہ آخر -