اراضی سکینڈل کیس، ملزمان کو ریفرنس کی صاف نقول فراہم کرنے کا حکم

اراضی سکینڈل کیس، ملزمان کو ریفرنس کی صاف نقول فراہم کرنے کا حکم

  

 
لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیر قانونی طور پر 54 کنال اراضی سکینڈل کیس میں ملوث سابق وزیراعظم  نواز شریف اور  میر شکیل الرحمن سمیت چار ملزمان کے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر کو ملزمان کو ریفرنس کی صاف نقول فراہم کرنے کا حکم بھی دیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزموں کی جانب سے صاف نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی،گزشتہ روزمیرشکیل الرحمان عدالت میں حاضری کے لئے پیش ہوئے،یادرہے کہ عدالت اس کیس میں میاں نواز شریف کے وارنٹ جاری کرکے انہیں اشتہاری قرار دے کران کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم دے چکی ہے،عدالت میں ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،ریفرنس میں نواز شریف،میر شکیل الرحمن،سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض اور میاں بشیر احمد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں میاں محمدنواز شریف پر میر شکیل الرحمن کو غیر قانونی طور پر 14 کروڑ 35 لاکھ مالیت کے پلاٹ 1986 ء میں سیاسی بنیادوں پر لیز پر دینے کا الزام عائد کیاگیاہے،نیب کاموقف ہے کہ میر شکیل الرحمن کو میاں نواز شریف نے قواعد کے برخلاف 54 کنال زمین الاٹ کی۔

مزید :

علاقائی -