گورنرچودھری سرور سے اسلامیہ یونیورسٹی  کے وفد کی ملاقات‘ کپاس کی بحالی  تحقیقی کام کے حوالے سے تبادلہ خیال

گورنرچودھری سرور سے اسلامیہ یونیورسٹی  کے وفد کی ملاقات‘ کپاس کی بحالی ...

  


سمہ سٹہ‘ بہاولپور‘ خانقاہ شریف (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)چودھری محمد سرور گورنر پنجاب اور چانسلر نے اسلامیہ (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
یونیورسٹی بہاولپور میں کپاس کی بحالی اور تحقیقی کام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے محققین کی تیار کردہ کپاس کی اقسام کو سراہاجو کہ شارٹ ونڈو میں فٹ ہوجاتے ہیں اور 120 دن میں پختہ ہوجاتی ہیں۔ گورنر پنجاب نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر کی قیادت کو بھی تسلیم کیا جن کی سربراہی میں جامعہ میں تعلیم اور تحقیق کے معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ موجودہ سیمسٹر کے دوران طلباء کے داخلے میں 15000 تک اضافہ کرنے کے لئے آسان ماحول فراہم کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چیئرمین پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر او آر آئی سی نے چانسلر کو تازہ ترین کپاس کی اقسام کے بارے میں آگاہ کیا جن میں خشک سالی، اعلی درجہ حرارت اور کرل لیوا وائرس اور سفید مکھی جیسی بیماریوں کے خلاف کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں ایک ایکڑ میں کثافت زیادہ ہے۔اس موقع پر، خالد کھوکر، صدر پاکستان کسان اتحاد اور چودھری نصیر بھی موجود تھے۔ 
تبادلہ خیال