11 جنوری‘ سکولوں کو انتظامی معاملات چلانے  کیلئے سٹاف کو بلانے کی اجازت‘ مراسلہ روانہ

11 جنوری‘ سکولوں کو انتظامی معاملات چلانے  کیلئے سٹاف کو بلانے کی اجازت‘ ...

  


ملتان (سٹی رپورٹر) ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 11 جنوری سے سکولوں کے انتظامی معاملات چلانے کے لئے (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو بلانے کی اجازت دے دی گئی، اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق  ملک بھر کے تعلیمی ادارے 18 جنوری سیکھولنے  کے اعلان کے بعد سکولوں میں 11 جنوری سے اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ہدایت جاری کردی گئی۔ایک ہفتہ قبل اساتذہ سکولوں کے انتظامی معاملات کو سنبھالیں گے۔ ٹائم ٹیبل اور بچوں کی حاضری کے لئے شیڈول مرتب کیا جائے گا۔حاضری رجسٹر مرتب کرنے کے ساتھ بچوں کی فیس کی وصولی کے لئے ووچرز جاری ہوسکیں گے۔اساتذہ اوردرجہ چہارم کے ملازمین کے علاوہ طلبا کو 18 جنوری سے قبل سکولوں میں بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔مراسلے کے مطابق آن لائن کلاسز کا آغاز بھی 11 جنوری سے ہوسکے گا۔
مراسلہ روانہ