کابینہ کی کارکردگی صفر‘ حکومتی اتحادیوں میں دراڑیں پڑ گئیں‘ افتخار خان
خان گڑھ(نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ کابینہ کی کارکردگی صفر ہے ملک بھر میں (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
گڈگورننس کی صورتحال انتہائی بدتر ہو چکی ہے عوام جان ' مال کے تحفظ کیلئے پریشان ہیں مگر افسوس نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ صرف اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے لئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے ملک بھر میں آئے روز دلخراش واقعات رونما ہو رہے ہیں خوف کا سماں ہے مہنگائی سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اور عوام خودکشیاں کررہے ہیں مگر حکمران جھوٹ سے ملک چلانے میں مشغول ہیں انہوں نیکہا کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر ہے کپتان اپنے منشور اور انتخابی وعدوں سے منحرف ہو چکے ہیں کیونکہ قوم ایک کروڑ نوکریوں ' پچاس لاکھ گھروں کی امید لگائے بیٹھی ہے انہوں نیکہا کہ وزرا اپنی کارکردگی کو درست کرنے کی بجائے صرف میڈیا پر شور مچانے اور اپوزیشن کے خلاف من گھڑت الزامات لگانے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نیکہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے جبکہ افواہیں پھیلانے والے دراصل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جو اپنی کرسی بچانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ ملک کا آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے جو ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔