رحیم یار خان میں چوروں کا راج برقرار

رحیم یار خان میں چوروں کا راج برقرار

  


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) رحیم یار خان اور اس کے نواحی علاقوں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
 میں چوروں کا راج جاری ہے‘ مزید4وارداتوں میں ملزمان موٹر سائیکل مویشی روٹرپمپ ٹوکہ مشینسامان کریانہ چرا لے گئے۔ چوری کی پہلی واردات گلشن عثمان کے رہائشی محمدامجد رشید کے ساتھ پیش آئی جس کی اکیڈمی کے باہر کھڑی 55ہزارروپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم چرا کرفرار ہوگیا۔ دوسری واردات چک205/p کے رہائشی نورمحمد کی دکان کریانہ پر ہوئی جہاں تین ملزمان ریاض احمد وغیرہ دکان میں موجود92ہزارروپے مالیت کا سامان کریانہ و نقدی چرا کرفرار ہوگئے تیسری واردات لونوالہ کی رہائشی شریفاں مائی کے گھرپرہوئی جہاں ملزمان خلیل احمد وغیرہ گھر میں موجود مویشی روٹرپمپ ٹوکہ مشین پیڈیسٹل فین ٹیوب ویل پنکھا مالیت72ہزارروپے چراکرفرار ہوگئے جبکہ چوتھی واردات اللہ آباد کے رہائشی محمد شریف کے گھر پرہوئی جہاں ملزمان شہزاد وغیرہ گھر میں موجود 85ہزارروپے مالیت کے مویشی چرا کرفرار ہوگئے۔ پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
برقرار