رحیم یار خان: 4 خواتین اغوا‘ کارروائی شروع
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں سے دن دہاڑے خواتین کے اغوا کی وارداتیں جاری (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
ہیں‘ مزید 4 خواتین کو اغوا کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق اغوا کی پہلی واردات جناح پارک کی رہائشی شہناز مشتاق کے گھرپر ہوئی جہاں ملزمان بلال طالب وغیرہ اس کی بیٹی عیشا کو اغوا کرکے فرار ہوگئے دوسری واردات صادق آباد کے رہائشی ارشد مسیح کے گھر پر ہوئی جہان ملزمان فیصل ریاض وغیرہ اس کی بیٹی کومل کو اغوا کرکے فرار ہوگئے تیسری واردات سنجر پور کے رہائشی غلام فرید کے گھرپرہوئی ملزمان محب علی وغیرہ اس کی بیٹی ریحانہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے چوتھی واردات چک37/Aکے رہائشی محمد شریف کے گھر پرہوئی جہاں ملزمان سراج احمد وغیرہ اس کی بیٹی تانیہ بی بی کو اغوا کرکے فرارہوگئے جبکہ پانچویں واردات قاضی طاہر شہید کی رہائشی بشیراں بی بی کے ساتھ پیش آئی جسے گھر میں اکیلا پاکر ملزم عاشق نے زیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بشیراں کے شور واویلا پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزم اورمغوی خواتین کی تلاش شروع کردی۔