بار الیکشن کیلئے جوڑ توڑ تیز‘ رابطے‘ ملاقاتیں
میلسی(تحصیل رپورٹر)بار ایسوسی ایشن میلسی کے انتخابات میں جوڑ توڑ (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
عروج پر پہنچ گیا‘ گذشتہ روز بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ناصر ممتا زخیرپوری، قیصر ممتاز خیرپوری، صدارت کے سابق امیدوار میاں سعید احمد ارائیں، میاں نسیم احمد ارائیں، میاں عاصم محفوظ، اظہار خان لنگاہ، سہیل امیر ٹھوٹھہ نے وکلاء اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدارت سید شبیر حسین کاظمی اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار میاں زاہد الرحمان نسیم کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ صدارت کے امیدوار سید زوار حسین شیرازی بھی گذشتہ روز صدارت کے انتخاب سے دستبردار ہو گئے چیئرمین الیکشن بورڈ محسن رمضان جوئیہ نے ان کے دستبردار ہونے کی تصدیق کر دی اس موقع پر انڈیپنڈنٹ لائرز فورم کے صدر مہر اجمل حسین ایڈووکیٹ نے خیرپوری برادران اور میاں سعید احمد ارائیں گروپ کی جانب سے وکلاء اتحاد کے امیدواروں کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فیصلے سے انشاء اللہ سید شبیر حسین کاظمی اور چوہدری زاہد الرحمان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
رابطے‘ ملاقاتیں