پشاور،گیس لیکج سے دھماکہ،1 زخمی

  پشاور،گیس لیکج سے دھماکہ،1 زخمی

  


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی د ارلحکومت پشاور میں گھر کے اندر گیس لیکج دھماکہ سے ایک شخص بری جھلس گیا  جیسے  برن سنٹر حیات آباد منتقل کر دیا ہے پشاور محکمہ سوئی گیس پشاور کی غفلت کے باعث پشاور میں گیس پیکیج سے متاثرین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے وعدوں اور دعووں کے باوجود گیس پریشر کم اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیا جارہا ہے گزشتہ روز کوہاٹ روڈ کے علاقے گلشن رحمان کالونی میں کامران نامی شخص کے گھر کے اندر گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس سے مالک مکان بری طرح جھلس گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ایمبولینسز نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔گیس لیکج دھماکے سے کامران نامی شخص جھلس گیاجبکہ ریسکیو ایمبولینس نے جھلسے شخص کو برن سنٹر حیات آباد ہسپتال منتقل کردیا۔