چناری، بارشوں اور برف باری کے باعث، 3دکانیں اور قیمتی سامان تباہ 

چناری، بارشوں اور برف باری کے باعث، 3دکانیں اور قیمتی سامان تباہ 

  


چناری (آن لائن)چناری اور گردونواح میں شدید بارشوں اور برف باری نے تباہی مچا دی تین دوکانوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ متعدد لنک روڈز بھی بند ہو گئیں عوام شدید مشکلات کا شکار۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چناری کے نواحی علاقے کھٹائی پاور ہاؤس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ارشد رشید اعوان کی ملکیتی تین دوکانیں بھاری پتھر گرنے سے تباہ ہو گئیں جبکہ دوکانوں میں موجود کرایہ داروں بلال احمد،بشیر تنولی اور راجہ خالد کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا بچ جانے والے سامان کو دوکانداروں اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر پہنچایا اس کے علاوہ چناری کے گردونواح میں متعدد رابطہ سڑکوں پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں شدید بارش اور برف باری کے باعث جہاں لوگ شدید سردی میں مشکلات کا شکار ہیں شدید بارش ہونے سے نالہ قاضی ناگ میں پانی کی وافر مقدار ہونے کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے اس سے قبل پاور ہاؤس کے ذمہ داران کا موقف تھا کہ پانی کی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے لیکن پانی وافر ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، معلوم ہوا ہے کہ پاور اسٹیشن کھٹائی پر اصل مسئلہ پانی کا نہیں مشینری کی خرابی کا ہے جو پچیس سال سے چل چل کر خراب ہو چکی ہے حکومت وقت اسے تبدیل کرنے کے بجائے مقامی ذمہ داران کو ہر بار ہدایت جاری کر دیتی ہے کہ اسے ٹھیک کر کے چلایا جائے ہر بار مشینری جگاڑ کر کے چلائے جانے سے آئے روز مشینوں کا خراب ہونا معمول بن گیا،وزیر امور کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا راہ اس مسئلہ کو حل کرواتے ہوئے پاور ہاؤس کھٹائی پر نئی مشینری کی تنصیب کے احکامات جاری کریں تانکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔
برف باری