نواز شریف کی صداقت اور امانتدانی کی گواہی قدرت دے رہی ہے: مریم نواز
لاہور(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج الحمدللہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی۔ نواز شریف کی صداقت و امانتداری کی گواہی قدرت دے رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے اثاثے ڈھونڈنے اور کیس بنانے کیلئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے پھر بھی نا اہلی کیلئے اقامے اور سزا کیلئے جج ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا۔ نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے اورانھیں انتخابی اور سیاسی میدان سے باہر رکھنے کے لیے جو مکروہ کھیل کھیلا گیا اور جو خطرناک سازش رچائی گئی اس کا ایک ایک مہرہ سامنے آ رہا ہے۔ خدائی دعوے کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ کائنات کا نظام رب چلاتا ہے۔ سازشیوں کا یومِ حساب قریب ہے۔
مریم نواز