پی ڈی ایم کا آج بنوں میں پاور شو، تاجر کمیونٹی کا شٹرڈاؤن کا اعلان 

پی ڈی ایم کا آج بنوں میں پاور شو، تاجر کمیونٹی کا شٹرڈاؤن کا اعلان 

  

بنوں (آن لائن) بنوں میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج (بدھ کو)ہوگا سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کیلئے پنڈال سجا دیا گیا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی شرکت متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ میں شرکت نہیں کریں گی ان کی جگہ فیصل کریم کنڈی،فرحت اللہ بابر اورانجینئر ہمایوں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے قائدین کیلئے سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی طور پر سٹیج بنایا گیا ہے،جلسہ گاہ کو تمام پارٹیوں کی طرف سے بینرز اور جھنڈیوں سے سجا یا گیا ہے گراونڈ  10ہزار کے سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہے جن کی نگرانی ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی،سابق ایم پی اے ملک ریاض خان،اعزازا للہ حقانی اور نیاز خان کر رہے ہیں جلسہ کی سیکورٹی کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف) کی طرف سے انصار اسلام فورس جلسہ گاہ اندر اور باہر موجود رہے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دی ہے لہذا پولیس کی جانب سے جلسے کی سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی نفری تعینات ہو گی۔آج ہر طبقہ حکومت کے خلاف سراپہ احتجاج ہے یہی وجہ ہے کہ بنوں میں تاجر برادری جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے مکمل طور پر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
پی ڈی ایم 

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) معاون خصوصی خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بنوں میں جلسہ کرے گی تو کارروائی ہوگی۔ پی ڈی ایم سماجی فاصلہ رکھ کر بھی جلسہ گاہ نہیں بھر سکی، کھیلوں کے میدان نوجوانوں کے لئے بنائے ہیں، سیاسی جلسوں کے لئے کھیلوں کے میدان نہیں دے سکتے۔خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسے ناکام ہوئے ہیں، پی ڈی ایم سماجی فاصلہ رکھ کر بھی جلسہ گاہ نہیں بھر سکی۔ اپوزیشن کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے، پی ڈی ایم بنوں میں جلسہ کرے گی تو کارروائی ہوگی،جلسہ کرنے اور کرانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
کے پی حکومت

مزید :

صفحہ اول -