جلالپور: موٹر وے پر خوفناک حادثہ‘ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

جلالپور: موٹر وے پر خوفناک حادثہ‘ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

  

 
جلالپور پیر والہ (نامہ نگار)  جلالپورپیروالا کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرالر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3 افراد  موقع پر  جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے بھی زخمی ہو گئے‘ خوفناک حادثہ پول نمبر 685 کے قریب ہوا حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122‘ موٹروے پولیس اور قریبی آبادی کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں موٹر وے پولیس نے  جاں بحق افراد محمد اویس‘ محمد ادریس اور کرن بی بی کے ساتھ ساتھ شدید زخمی دونوں بچوں احمد اور علی کامران کو  نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیاہے۔
3جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -